اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دوسرا یک روزہ میچ: بھارت کو 274 رنز کا ہدف - نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی

نیوزی لینڈ نے دوسرے یک روزہ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو 274 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارت کو 274 رنز کا ہدف
بھارت کو 274 رنز کا ہدف

By

Published : Feb 8, 2020, 11:33 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:02 PM IST

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دوسرے یک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

martin guptill

اننگ کی شروعات کرنے آئے مارٹن گپٹل اور ہینری نکولس کے بیچ شاندار 93 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ مارٹن گپٹل نے 79 رنز بنائے جبکہ راس ٹیلر نے 73، ہینری نکولس نے 41، کائل جیمیسن نے 25 اور ٹام بلنڈیل نے 22 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ چہل نے 3 وکٹ حاصل کیے۔ وہیں شاردل ٹھاکر نے 2، جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ تین یک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ 0-1 سے آگے ہے اور اس کا مقصد دوسرا میچ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔
وہیں نیوزی لینڈ اگر آج کا میچ فتح کرتا ہے تو یک روزہ کرکٹ میں اسکی 350 جیت ہوگی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details