کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے 53 رنوں سے جیت درج کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ڈیون کونوے کی ناٹ آؤٹ 99 رنوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 184 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیائی ٹیم 131 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی۔
ڈیون کونوے کی عمدہ اننگز اور لیگ اسپنر ایش سودھی کی بہترین گیند بازی کی بدولت ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے کونوے کی ناٹ آؤٹ 99 رنز کی شاندار بلے بازی کی مدد سے 184 رنز بنائے تھے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم 17.3 اوورز میں 131 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشیل مارش نے 33 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 45 رنز بنائے جبکہ اشٹون ایگر نے 23 رنز اور میتھیو ویڈ نے 12 رنز کی اننگ کھیلی اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سوڈھی سب سے کامیاب گیندباز رہے اور 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کائل جیمیسن اور مچیل سینٹنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔