اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی کھلاڑیوں کا نیا انداز - ہاردک پانڈیا

انگلینڈ میں جاری عالمی کپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم کو دو دنوں کا آرام دیا گیا تھا جس کے بعد کئی کھلاڑی نئے ہیئراسٹائیل میں نظر آئے۔

بھارتی کھلاڑی

By

Published : Jun 21, 2019, 10:58 PM IST

دو دنوں کے بریک کے بعد جب کھلاڑی پریکٹس کے لیے میدان پر آئے تو انہوں نے اپنے نئے ہیئر اسٹائیل سے مداحوں کو اپنی جانب راغب کیا۔

وراٹ کوہلی

ان کھلاڑیوں میں کپتان وراٹ کوہلی، سابق کپتان و وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور لیگ اسپنر یزویندر چہل شامل ہیں۔

یزویندر چہل

ان تمام کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے ہیئر اسٹائیل کی تصاویر شیئر کیں جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہاردک پانڈیا

واضح رہے کہ وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی ہمیشہ اپنے ہیئر اسٹائیل کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

ہاردک پانڈیا اور مہندر سنگھ دھونی

دھونی اور پانڈیا نے عالم حکیم سے نیا ہیئر کٹ کروایا ہے، عالم حکیم نے ان دونوں کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔

مہندر سنگھ دھونی

دھونی اور کوہلی کا ہیئر اسٹائیل لگ بھگ ایک جیسا دکھائی دے رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details