کاؤنٹی ٹیم ہمپشائر اور آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لیون نے باہمی رضامندی سے 2020 سیزن کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔
ہمپشائر کرکٹ نے بتایا کہ اس نے کاؤنٹی چمپئن شپ کے آئندہ سیزن کے لئے آف اسپنر لیون کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

لیون کو چمپئن شپ سیزن میں کافی وقت تک کلب کے ساتھ کھیلنے کے لئے طے کیا گیا تھا لیکن انگلینڈ کا گھریلو سیزن کورونا کی وجہ سے 28 مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
دونوں کے درمیان باہمی رضامندی ہوئی ہے کہ لیون اس سیزن میں کلب کی طرف سے نہیں کھیل پائیں گے۔
اس سے پہلے ہندستان کے ٹیسٹ بلے باز چتیشور پجارا کے ساتھ کاؤنٹی کرکٹ کلب گلوسسٹرشائر کے ساتھ اس سال کے آغاز میں ہوا معاہدہ ٹوٹ گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے تیزگیند باز مائیکل نیسیر کا سرے کے ساتھ معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔