اردو

urdu

By

Published : Jul 14, 2020, 5:31 PM IST

ETV Bharat / sports

ناصر حسین نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو درد سر بتایا

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا "ٹیم نے جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن یہاں انگلینڈ میں ڈیوک بال سے وہ اننگز کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئے۔ یہ اب بھی انگلینڈ کے لئے ایک اہم معاملہ ہے۔

Nasser Hussain criticises England's bating, says its still their nemesis
ناصر حسین نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو درد سر بتایا

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قائم مقام کپتان بین اسٹوکس کے فیصلے پر سوال اٹھانے کے بعد بھی بیٹنگ ٹیم کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے۔

ناصر حسین نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو درد سر بتایا

ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ کی یادگار جیت اسکور کرتے ہوئے جرمن بلیک ووڈ کی شاندار بلے بازی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

تجربہ کار اسٹیورڈ براڈ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر میچ سے پہلے ہی فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے تھے۔ اس کے بعد اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم کے خلاف ہوا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ناصر حسین نے کہا 'براڈ ایشو یا بیٹنگ کے فیصلے سے توجہ نہ ہٹائیں۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یہ اب بھی ان کے لئے درد سر ہے'۔

انہوں نے کہا 'ٹیم نے جنوبی افریقہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن یہاں انگلینڈ میں انہوں نے اننگز کے آغاز میں ڈیوک کی گیند سے ٹھوکر کھائی اور یہ روٹ کی عدم موجودگی میں ایک ڈراؤنے خواب کی طرح تھا۔ یہ اب بھی انگلینڈ کے لئے ایک اہم معاملہ ہے'۔

ناصر حسین نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو درد سر بتایا

دونوں ٹیمیں مانچسٹر روانہ ہوں گی جہاں سے تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ جمعرات سے کھیلا جانا ہے۔ حسین کا خیال ہے کہ انگلینڈ کو سیریز جیتنے کے لئے جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کی کارکردگی کو دہرانا ہوگا۔

انہوں نے کہا 'اولڈ ٹریفورڈ میں انہیں ایک اچھی پِچ ملے گی۔ روٹ واپس آگیا ہے اور اسے ویسی بیٹنگ کرنا پڑے گی جیسی اس نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں کی تھی۔ اسے 204 پر آؤٹ ہونے سے بچنا ہوگا'۔

حسین نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو کم سمجھا، اگر یہ ایشز سیریز کا میچ ہوتا تو براڈ ضرور کھیلتا۔ انہوں نے کہا 'میں براڈ کے بارے میں صرف اتنا کہوں گا کہ اگر یہ ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہوتا، تو کیا وہ کھیل رہا ہوتا۔ میں ہاں کہوں گا، 100 فیصد، تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کیوں نہیں کھیل رہا تھا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details