اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا - ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا

مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ساتھی کرکٹرز کو رشوت دینے کی سازش کے الزام میں ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

nasir jamshed
nasir jamshed

By

Published : Feb 8, 2020, 1:16 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:17 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز ناصر جمشید کو کئی ماہ جیل میں گزارنا پڑے گا۔ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کو 17 ماہ سلاخوں کے پیچھے رہنے کی سزا سنائی ہے۔

ناصر جمشید کو پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) میں ساتھی کرکٹرز کو رشوت دینے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا ہے کیونکہ ناصر پی ایس ایل میں فکسنگ کرانا چاہتے تھے۔

nasir jamshed

سنہ 2018 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زریعہ 30 برس کے ناصر جمشید کو 10 برس کے لیے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اپنے مقدمے کی سماعت کے پہلے ہی دن ناصر جمشید کو ان کی درخواست میں تبدیلی کے بعد حراست میں لیا جا چکا ہے۔

nasir jamshed carrier

ناصر جمشید کے علاوہ مزید دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی سزا دی گئی ہے۔ یوسف انور اور محمد اعجاز کو بھی پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کو پیسے دے کر ان سے خراب پرفارمنس دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اس معاملے میں یوسف انور کو 40 ماہ اور محمد اعجاز کو 30 ماہ کی جیل ہوئی ہے۔ 48 یک روزہ، 2 ٹیسٹ اور 18 ٹی۔20 بین الاقوامی میچ پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنے والے ناصر جمشید نے شرجیل خان کو اسلامآباد کی ٹیم کے دوسرے اوورز کی پہلی دو گیندیں ڈاٹ کھیلنے کے لیے منا لیا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details