ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین اکرم خان نے کہا کہ بنگلہ دیش اکتوبر اور نومبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گا اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مصتفیض کو آئی پی ایل 13 میں کھیلنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا گیا ہے۔
خان نے مزید کہا کہ 'مستفیض کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن ہم نے انہیں این او سی نہیں دیا۔ وہ ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں اور آئندہ سیریز بھی ہمارے لیے اہم ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو ابھی سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔'