ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے آئی پی ایل سے قبل پہلی آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ملنگا کی تلافی آسان ہوگی۔ وہ ہمیشہ ممبئی کے لیے میچ فاتح رہے ہیں۔ میں نے یہ بات کئی بار کہی ہے کہ جب بھی ٹیم بحران کا شکار ہوتی ملنگا ہمیشہ ہمیں اس سے باہر نکالتے تھے۔
ملنگا نے گزشتہ برس آئی پی ایل میں چوتھی بار خطابی مقابلے میچ ونر اوور کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ ملنگا نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے 122 میچوں میں 170 وکٹیں حاصل کی ہیں۔