اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل میچ : ممبئی انڈینس کو 37 رنوں سے شکست - ہوم گراونڈ پر شکست

آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں ممبئی انڈینس کو اپنے ہوم گراونڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں 37 رنوں سے شکست دیدی۔

ممبئی انڈینس

By

Published : Mar 25, 2019, 2:05 AM IST

Updated : Mar 25, 2019, 11:47 AM IST

آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں ممبئی انڈینس کو اپنے ہوم گراونڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں 37 رنوں سے شکست دیدی۔

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا جو ٹیم کو مہنگا پڑگیا۔ رشبھ پنتھ 78 ، کولن انگرام 47 اور شکھر دھون 43 نے ممبئی انڈینس کے سامنے جیت کے لیے 214 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کردیا۔

ممبئی انڈینس کے لیے سب سے زیادہ یوراج سنگھ نے 35 گیندوں میں 53 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینس کی پوری ٹیم 19.2 اوورس میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ممبئی انڈینس نے مسلسل ساتویں مرتبہ آئی پی ایل کا پہلا میچ ہارا۔ آخری مرتبہ اس نے آئی پی ایل کا پہلا میچ 2012 میں جیتا تھا۔

Last Updated : Mar 25, 2019, 11:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details