اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ونڈیز دورے سے دھونی باہر - ویسٹ انڈیز

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک افسر نے واضح کیا کہ سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی ویسٹ انڈیز دورے پر نہیں جائیں گے بلکہ وہ آئندہ دو ماہ کے لیے پیرا ملٹری ریجمینٹ کا حصہ ہوں گے۔

ونڈیز دورے سے دھونی باہر

By

Published : Jul 20, 2019, 6:45 PM IST

سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز دورے کے لیے خود الگ کر لیا ہے۔

اس بارے میں ٹیری ٹوریل آرمی کے لیفٹیننٹ کرنل نے بتایا کہ دھونی اگلے دو مہینوں کے لیے ان کے ریجمینٹ کا حصہ ہوں گے، جبکہ بی سی سی آئی افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

سابق کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر مہندر سنگھ

بی سی سی آئی افسر نے کہا کہ دھونی دو ماہ پیراملٹری ریجمینٹ میں گزاریں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کو بی سی سی آئی کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے قبل ہی دھونی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ساتھ ہی کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ بات بھی واضح کی گئی کہ دھونی ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں۔

بی سی سی آئی افسر نے کہا کہ ہم تین باتیں ہر کسی کے گوش گزار کرنا چاہتے ہیں۔

پہلی یہ کہ دھونی ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں، دوسری دھونی پیرا ملٹری ریجمینٹ میں دو ماہ کا وقت گزاریں گے جبکہ تیسری یہ کہ ہم نے دھونی کا یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور کپتان وراٹ کوہلی کو بتا دیا ہے۔

ونڈیز دورے پر دھونی کی عدم دستیابی کی وجہ سے قیاس لگایا جا رہا ہے کہ وکٹ کیپر کے لیے یک روزہ اور ٹی 20 کے لیے رشبھ پنت کو جبکہ ٹیسٹ میں ردھیمان ساہا کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اختتام پذیر عالمی کپ میں سست رفتار اننگز کی وجہ سے دھونی کافی تنقیدوں کا شکار ہوئے تھے اور ان کے ریٹائرمنٹ کی خبریں گشت کر رہی تھیں لیکن بی سی سی آئی نے دھونی کے ریٹائرمنٹ کی باتوں کو خارج کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details