اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دھونی آئی پی ایل میں فلاپ پھر بھی ٹی ٹوئنٹی کنگ

ایک سروے میں کرکٹ شائقین نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ٹی 20 کرکٹ کے کنگ کے لقب سے نوازا۔ سروے مین دھونی کے وراٹ کوہلی کو شکست دی۔

MSD
MSD

By

Published : Oct 14, 2020, 5:49 AM IST

آئی پی ایل فرنچائزی چنئی سُپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کارکردگی رواں آئی پی ایل میں مایوس کن ہے اور وہ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن بھارت کا پہلا آن لائن اسپورٹس ریڈیو چینل 'اسپورٹس فلیش' آن لائن سروے کے ذریعے دھونی کو 'ٹی 20 کنگ' قرار دیا گیا ہے۔

یہ چینل کھیلوں کے مضامین اور 24 گھنٹے چیٹ کمنٹری نشر کرنے کے لیے مشہور ہے۔ اسپورٹس فلیش کے سروے میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں 12 لاکھ افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے مختلف ٹیموں کے کل 128 کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا اور مختلف مراحل میں 127 دلچسپ میچ شامل کئے گئے۔

ماہرین اور اسپورٹس فلیش کمنٹریز کے ایک پینل نے ان کی ماضی کی کارکردگی اور ان کی موجودہ آئی پی ایل کی بنیاد پر کرکٹرز کا انتخاب کیا۔ تمام 127 میچوں کے لیے ووٹنگ اسپورٹس فلیش کے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور لِنکڈ اِن کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کی گئی تھی۔

یہ سروے کرکٹ لیگ جیسے مختلف مراحل پر کیا گیا تھا جو پچھلے 32 دن سے رواں دواں تھا۔ دھونی اور یوراج سنگھ سیمی فائنل میں آمنے سامنے تھے جبکہ موجودہ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی، نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ نبرد آزما تھے۔

فائنل دھونی اور وراٹ کے مابین تھا اور دیکھنے والوں نے دھونی کو 'ٹی 20 کنگ' کے لقب سے نوازا۔

اس سروے کے بارے میں اسپورٹس فلیش کے بانی رمن رہیجا نے کہا کہ 'اس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھی دھونی کو شائقین کرکٹ کا بادشاہ مانتے ہیں اور ان کا کھیل ملک کے لیے بہت اہم ہے، وہ واقعتاً کرکٹ کے ایک لیجنڈ ہیں اور یہ سروے اسی مشہور شخصیت کے ساتھ کرکٹ سے محبت کرنے والوں کی محبت جاننے کے لیے کیا گیا تھا۔

دریں اثنا 32 دن میں چار ملین آراء موصول ہوگئیں۔ یہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں آج بھی کرکٹ سب سے زیادہ پسندیدہ کھیل ہے۔

رہیجا نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر شائقین سے رابطے میں رہتے ہیں اور ماہانہ بنیادوں پر اسپورٹس فلیش کے آن لائن ریڈیو کے 10 ملین سننے والوں میں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details