اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے چار کھلاڑی زخمی، ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ

عالمی کپ کی مضبوط دعویدار مانی جا رہی میزبان انگلینڈ کو اس وقت اپنے کھلاڑیوں کی فٹنیس نے پریشان کر رکھا ہے جبکہ عالمی کپ شروع ہونے میں بہت ہی کم وقت باقی ہے۔

انگلینڈ کے چار کھلاڑی زخمی

By

Published : May 26, 2019, 12:43 PM IST

ابھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم انتظامیہ کپتان مورگن کے زخمی ہونے کہ خبر سے پوری طرح نکل بھی نہیں پائی تھی کہ مزید چار کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے۔

ایون مورگن

کپتان ایون مورگن جمعہ کے روز پریکٹس کے دوران انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

مورگن کے علاوہ ان جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ بھی پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ بھی پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے ہیں

آرچر اور ووڈ گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔

میچ میں اپنا چوتھا اوور ڈال رہے مارک ووڈ زخمی ہوئے تھے اور ان کی جگہ جوفرا آرچر میدان پر فیلڈنگ کرنے آئے لیکن وہ بھی زخمی ہو گئے۔

انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ

آرچر کے زخمی ہونے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ فیلڈنگ کرنے میدان پر آئے تھے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارک ووڈ کو پیر میں چوٹ لگی ہے اور اب ووڈ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کچھ وقت گزاریں گے تا کہ جلد سے جلد چوٹ سے ابھر سکیں۔

اس کے علاوہ اسپن گیندباز عادل رشید بھی پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details