اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'سمیع کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی ہے' - محمد سمیع

انگلینڈ میں جاری عالمی کپ میں بھارتی ٹیم کے تیز گیند باز محمد سمیع کے کوچ بدرالدین صدیقی نے کہا کہ سمیع کی کارکردگی دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے۔

محمد سمیع کے کوچ بدرالدین صدیقی

By

Published : Jul 1, 2019, 6:43 PM IST

عالمی کپ میں محمد سمیع اب تک 3 میچوں میں 13 وکٹیں لے چکے ہیں اور ٹیم کے سب سے کامیاب گیند باز ہیں۔

محمد سمیع کے کوچ بدرالدین صدیقی سے خصوصی بات

سمیع کے کوچ بدرالدین صدیقی نے کہا کہ سمیع نے اپنی لائن اور لینتھ میں کافی سدھار کیا ہے اسی لیے بلے بازوں کے لیے ان کی گیند کھیلنا دشوار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ محمد سمیع کو زخمی بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اور سمیع نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ اس سے قبل دو میچوں میں چار چار وکٹیں لے چکے ہیں جس میں افغانستان کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details