اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمد حسنین کی تاریخی ہیٹ ٹرک - محمد حسنین کی تاریخی ہیٹ ٹرک

پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین نے سری لنکا کے خلاف جاری ٹی 20 میچ میں ہیٹ ٹرک لے کر بین الاقوامی ٹی 20 میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے سب سے کم عمر گیند باز بن گئے ہیں۔

محمد حسنین کی تاریخی ہیٹ ٹرک

By

Published : Oct 5, 2019, 11:07 PM IST

پاکستان ے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ ٹویٹر

پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک سمیت تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

حسنین نے 17 ویں اوور کی آکری گیند پر بھنوکا راجا پکسا کو جبکہ 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر دسن شناکا اور دوسری گیند پر شیہان جئے سوریا کو آؤٹ کر کے ٹی 20 میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

اسی کے ساتھ محمد حسنین بین الاقوامی ٹی 20 میچوں میں ہیٹ ٹرک لینے والے دنیا کے سب سے کم عمر گیندباز بن گئے ہیں، انہوں نے 19 برس 183 دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک لے کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details