پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ کہا گیا ہے محمد عامر کی صرف یک روزہ اور ٹی-20 پر اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان - 36 ٹیسٹ میچوں
27 سالہ پاکستانی تیز گیند باز محمد عامر نے4 جولائی 2009 کو سری لنکا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، عامر نے کل 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹ حاصل کیے ہیں۔
محمد عامر نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی جہاں مجھے کافی پیار اور محبت ملی جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا، اب میں ٹیسٹ کرکٹ کی بجائے یک روزہ اور ٹی-20 فارمیٹ پر ہی اپنی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔
عامر نے مزید کہا کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا میں نے کافی سوچنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔ بہت جلد ہی ٹیسٹ چمپیئن شپ شروع ہونے والی ہے اور پاکستان کچھ ایسے ہنرمند تیز گیند باز رکھتا ہے جس کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی سے سوچنے کا موقع مل جائے گا۔
میں پی سی بی سے منسلک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اورمیں اپنے کوچوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے کیریئر کے مختلف مراحل پر تیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے4 جولائی 2009 کو سریلنکا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، عامر نے کل 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹ حاصل کیے۔