اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا پہنچی، معین علی کورونا متاثر - ای سی بی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے سری لنکا پہنچ گئی اس دوران انگلش اسپنر معین علی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

معین علی
معین علی

By

Published : Jan 4, 2021, 10:34 PM IST

کورونا متاثر پائے جانے کے بعد معین علی کو دس روز کے لیے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کا پہلے ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک نظر آرہا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم اتوار کے روز سری لنکا پہنچی جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پہلے سبھی کی رپورٹ نگیٹیو بتائی تھی لیکن اب انہوں نے بتایا ہے کہ معین علی کورونا سے متاثر ہیں۔ حالانکہ معین علی میں اس وقت کورونا کے کوئی علامات نہیں ہیں۔

معین علی کو سری لنکا حکومت کے کوارنٹین ضابطے کے تحت 10 دن آئیسولیشن میں رہنا ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم فی الحال ہمبنتوتا میں ہے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل اسے 10 جنوری کو گالے جانا ہوگا۔

معین علی کو 5 جنوری کو گالے کے نجی ہوٹل میں لے جایا جائے گا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ہوٹل میں قیام کرے گی۔

ای سی بی نے کہا کہ ابھی یہ کہنا جلد بازی ہوگی کہ معین پہلے ٹیسٹ میں کھیل سکیں گے یا نہیں جو 14 جنوری سے شروع ہوگا۔ ؎

کرس ووکس بھی معین علی کے نزدیکی رابطے میں تھے اور انہیں بھی احتیاط کے طور پر آئیسولیشن میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان کا آئیسولیشن اتوار سے سات دنوں کے لیے ہوسکتا ہے۔

انگلینڈ ٹیم منگل سے پریکٹس شروع کرنے والی تھی لیکن اب منگل کی صبح ان کا مزید ایک ٹیسٹ ہوگا اور ٹیم بدھ سے اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details