اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی کرکٹ ٹیم کے یونیفارم پر اعتراض - کانگریس

انگلینڈ اینڈ ویلز میں جاری عالمی کپ میں بھارت ٹیم جب انگلینڈ کے خلاف میدان پر اترے گی تو اس کے یونیفارم کا رنگ زعفرانی ہوگا۔

عارف نسیم خان

By

Published : Jun 26, 2019, 9:42 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما عارف نسیم خان نے کھیل کود کے میدان میں زعفرانی سیاست پر اعتراض کیا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی میں حزب اختلاف جماعت کانگریس کےرہنما محمد عارف نسیم خان نے بورآف کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لباس کوبھگوا رنگ دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

عارف نسیم خان

واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق عالمی کپ کی میزبان ٹیم کے یونیفارم سے ملتا جلتا اگر کسی دوسری ٹیم کا یونیفارم ہوگا تو ان دونوں کے میچ کے دوران مہمان ٹیم کا یونیفارم معمولی طور پر تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میدان سیاست کے بعد اب کھیل کود جیسے صاف ستھرے میدان میں بھی مرکز کی بھگواحکومت کے اشاروں پربھگوا کرن ہورہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی سی سی آئی حکومت کے اشاروں پرکام کررہی ہے۔

ریاستی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کے دوران اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم خان نے کہا کہ ملک و ریاست کی کرکٹ ٹیموں و دیگر کھیلوں کی ٹیموں کے تئیں ہر محب وطن کا ایک جذباتی لگاؤ ہوتا ہے نیز اسکے یونیفارم کوکسی ایک مخصوص طبقہ سے جوڑنا دراصل ان کھیل کود کے شیدائیوں کے جذبات کومجروح کرنے کے مترادف ہے۔

کانگریس کے رہنما نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا لباس ترنگا ہوتاجو ماضی میں کئی مواقعوں پر ہوا کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details