اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رن مشین مِتالی راج کا تاریخی کارنامہ - متالی راج

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان مِتالی راج کے کریئر میں ایک اور کامیابی کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے خواتین یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

Mithali Raj
Mithali Raj

By

Published : Mar 14, 2021, 10:15 PM IST

اٹل بہاری واجپئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے میچ میں متالی راج نے یک روزہ کرکٹ میں سات ہزار رنز مکمل کیے اور ایسا کرنے والی وہ پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

متالی راج نے یہ کارنامہ اپنے 213 ویں میچ میں انجام دیا۔

اس میچ میں مِتالی نے 26 واں رنز بناتے ہی یہ مقام حاصل کیا۔ حالانکہ وہ اس یادگار میچ میں نصف سنچری بنانے سے محروم ہوگئیں اور 45 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔

بی سی سی آئی نے مِتالی کو مبارکباد دی۔

اس سے قبل متالی نے سیریز کے تیسرے میچ میں بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر چکی ہیں۔ ایسا کرنے والی وہ دنیا کی دوسری خاتون کرکٹر بن گئیں۔ متالی سے پہلے انگلینڈ کی سابق کپتان چارلیٹ ایڈورڈز نے 10 ہزار بین الاقوامی رنز بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر تھیں۔ ان کے نام تمام فارمیٹ میں 10273 رن تھے۔

سنہ 1999 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والی اس خاتون کھلاڑی نے پہلے میچ میں سنچری بنا کر اپنے روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی۔

مِتالی نے 2003 میں ایک ہزار رنز مکمل کیے اور اپنے کیریئر میں یکے بعد دیگرے کامیابیوں کا اضافہ کرتی رہیں۔ تجربے کے ساتھ ساتھ ان کا کھیل بھی بہتر ہوتا جاتا رہا جس کی وجہ سے انہوں نے 2006 میں دو ہزار، 2008 میں تین ہزار، 2011 میں چار ہزار، 2015 میں پانچ ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اس کے علاوہ 2017 میں وہ چھ ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی کھلاڑی بنی تھیں اور آج انہوں نے سات ہزار رنز مکمل کرکے کامیابی کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details