اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مصباح الحق پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر - چیف سلیکٹر

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کو ٹیم کا ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے یہ اطلاع دی۔

مصباح الحق پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

By

Published : Sep 4, 2019, 3:31 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:16 AM IST

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق تیز گیندباز وقار یونس کو بالنگ کوچ بنایا گیا ہے لیکن ابھی بلے بازی کوچ پر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو اس مرتبہ آئندہ 3 برس کے لیے ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا۔ مصباح سابق کوچ مکی آرتھر جبکہ وقار یونس اظہر محمود کی جگہ لیں گے۔

مصباح پاکستان کے 30 ویں چیف کوچ بنے ہیں لیکن یہ پاکستانی کرکٹ تاریخ میں پہلا موقع ہےجب ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیكٹر کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔پی سی بی نے اگلے تین سال کے لئے مصباح الحق کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

مصباح نے پاکستان کی جانب سے 75 ٹیسٹ اور 162 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اور ساتھ ہی 2010 سے 2017 کے درمیان پاکستان کے سب سے زیادہ کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی رہے ہیں۔ مصباح پہلی بار کسی ٹیم کو کوچنگ دینے کی ذمہ داری سنبھالیں گے

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details