اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مصباح الحق کو سلیکٹر کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے - پی سی بی

مصباح الحق کے بارے میں ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اب محسوس ہوتا ہے کہ مصباح کے کندھوں سے بوجھ کم کیا جائے تا کہ وہ ہیڈ کوچ کے کام پر زیادہ دھیان دے سکیں۔

misbah ul haq
misbah ul haq

By

Published : Aug 23, 2020, 3:53 PM IST

انگلینڈ دورے سے ٹیم کی واپسی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے لیے کہا جاسکتا ہے کیونکہ کرکٹ بورڈ عہدیدار اس کام کے لیے کسی نئے شخص کی تقرری پر غور کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق ایک سابق تیز گیند باز کا نام مصباح کی جگہ چیف سلیکٹر کی جگہ لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ 'پی سی بی کو اب یہ محسوس ہوتا ہے کہ مصباح پر بوجھ کم کرنا اور انہیں ہیڈ کوچ کے کام پر توجہ دینے کی اجازت دینا بہتر ہوگا کیونکہ اگلے تین برسوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بہت سے اہم مقابلے منعقد ہونے والے ہیں۔

مصباح الحق

انہوں نے کہا 'پی سی بی کے سی ای او وسیم خان بھی حال ہی میں انگلینڈ میں تھے اور انہوں نے دیکھا کہ مصباح دونوں ذمہ داریوں کو کس طرح نبھارہے ہیں۔

وسیم خان نے انگلینڈ میں بھی مصباح الحق سے بات کی تھی اور اب بورڈ کے پاس نیا سلیکٹر مقرر کرنے کا اختیار موجود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details