اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کین ولیمسن کا سنگ میل - نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا رن بنانے کے ساتھ ہی ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

کین ولیمسن کا سنگ میل

By

Published : Jul 14, 2019, 10:05 PM IST

ولیمسن ایک عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔
انہوں نے فائنل میں 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

کین ولیمسن کا سنگ میل
رواں عالمی کپ میں ولیمسن نے 10 میچوں سے 578 رنز بنائے ہیں اور انہوں نے سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جے وردھنے نے سنہ 2007 کے عالمی کپ میں 548 رنز بنائے تھے۔
مہیلا جے وردھنے

ولیمسن بطور کپتان فائنل سے پہلے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں جے وردھنے کی برابری پر تھے۔

اسی کے ساتھ ہی ولیمسن ایک عالمی کپ میں 500 سے زائد رنز بنانے والے چار کپتانوں میں سرفہرست مقام پر پہنچ گئے ہیں، اس سے قبل سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے سنہ 2007 کے عالمی کپ میں 548 رنز بنائے تھے لیکن اب ولیمسن نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رکی پونٹنگ

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھی سنہ 2007 کے ہی عالمی کپ میں 539 رنز جبکہ آسٹریلیا کے ہی کپتان ارون فنچ نے رواں عالمی کپ میں 507 رنز بنائے ہیں۔

ارون فنچ

ABOUT THE AUTHOR

...view details