اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مائیک ہیسن اور سائمن کیٹچ رائل چیلینجرز بنگلور سے منسلک

انڈین پریمیئر لیگ فریچائزی ٹیم رائل چیلینجرز بنگلور نے نیوزی لیند کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن کو ڈائیریکٹر اور آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی سائمن کیٹچ کو چیف کوچ کے عہدے کے لیے ٹیم سے منسلک کیا ہے۔

مائیک ہیسن اور سائمن کیٹچ

By

Published : Aug 24, 2019, 7:06 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:55 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے نظر انداز کئے گئے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن آئی پی ایل فرنچائزی رائل چیلنجرز بنگلور کے ڈائیریکٹر اور آسٹریلیا کے سابق بلے باز سائمن کیٹچ ٹیم کے چیف کوچ بنائے گئے ہیں۔

مائیک ہیسن، بشکریہ ٹویٹر

کیٹچ رائل چیلنجر بنگلور (آرسی بی) کے سابق کوچ گیری کرسٹن کی جگہ لیں گے جبکہ آرسی بی نے پہلی بار کرکٹ آپریشن ڈائریکٹر مقرر کیا ہے جس کی کمان مائیک ہیسن کو سونپی گئی ہے۔

آئی پی ایل کے گزشتہ دو سیزن میں مایوس کن کارکردگی کے بعد رائل چیلینجرز بنگلور ٹیم انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

سائمن کیٹچ، بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ ہیسن آرسی بی مینجمنٹ کا بھی حصہ ہوں گے اور کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔

ہیسن اس سے قبل بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی دوڑ میں شامل تھے لیکن روی شاستری ان کو پیچھے چھوڑ کر کوچ بنائے گئے تھے۔

ہیسن آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں کنگز الیون پنجاب کے کوچ تھے، اس کے علاوہ وہ کولکاتا نائٹ رائڈرز کے اسسٹنٹ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:55 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details