مکی آرتھر نے کہا کہ ہماری ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں سب کو ہم سے امیدیں وابستہ ہیں۔
'پاکستان عالمی کپ کی بہترین ٹیموں میں سے ہے' - پاکستان
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کو عالمی کپ کی ٹاپ چار ٹیموں میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیم پر تین سال میں بہت محنت کی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر
مکی آرتھر کے مطابق یویو ٹیسٹ اور فٹنس ٹیسٹ، کھلاڑیوں کو کارکردگی میں بہتری لانے میں مدد دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز بے پناہ صلاحیت کے مالک ہیں اور انہیں دباؤ سے نکل کر آگے بڑھ کر کھیلنا ہوگا۔
عالمی کپ ابھی دور ہے لیکن کھلاڑیوں کو اپنی ذمہ داری کا علم ہے اور بلے بازوں کو مثبت رہنا ہوگا بالخصوص شعیب ملک اور محمد حفیظ کو اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔