اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کلارک اور لارسن آرڈر آف آسٹریلیا سے سرفراز - ورلڈ چمپیئن

آسٹریلیائی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور سابق آسٹریلیائی خاتون کرکٹر لینٹی لارسن کو آرڈر آف آسٹریلیا کے اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

کلارک اور لارسن آرڈر آف آسٹریلیا سے سرفراز
کلارک اور لارسن آرڈر آف آسٹریلیا سے سرفراز

By

Published : Jun 8, 2020, 8:25 PM IST

2015 میں آسٹریلیائی ٹیم کو اپنی کپتانی میں ورلڈ چمپیئن بنانے والے کلارک کو آرڈر آف آسٹریلیا کے جنرل ڈویژن میں افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ لارسن کو کوئینز برتھ ڈے 2020 آنرز لسٹ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

کلارک نے آسٹریلیا کے لئے 114 ٹیسٹ کھیلے اور 47 ٹیسٹ میں ٹیم کی کپتانی کی جبکہ لارسن نے آسٹریلیا کے لئے 15 ٹیسٹ اور 49 ون ڈے میچ کھیلے۔

2015 میں اپنی کپتانی میں آسٹریلیا کو عالمی چمپیئن بنانے والے کلارک نے اپنے کیریئر میں چار بار ایلن بارڈر میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 8643 رنز (49.10 اوسط اور 28 سنچریاں) اور ون ڈے میچوں میں 7981 رنز (44.58 اوسط اور آٹھ سنچریاں) بنائے۔ کلارک نے اس اعزاز کے لئے منتخب ہونے پر کہا کہ یہ ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور ان کے پاس اظہار تشکر کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔

کلارک اور لارسن آرڈر آف آسٹریلیا سے سرفراز

لارسن کا 1984-94 تک 10 سالہ کیریئر تھا جس میں انہوں نے ٹیسٹ میں اوسطا 41 اور ون ڈے میں 20.28 اوسط سے رنز بنائے ۔انہوں نے مجموعی طور پر 53 میچوں میں آسٹریلیائی کی کپتانی کی ، جس میں 1988 میں خواتین کے ورلڈ کپ کی فتح بھی شامل ہے۔

انہوں نے اس اعزاز پر سب کا شکریہ ادا کیا۔آرڈر آف آسٹریلیا کے اعزاز میں 20 سے زائد آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا ہے جن میں سر ڈونلڈ بریڈمین ، باب سمپسن ، ایلن بارڈر ، اسٹیو وا ، مارک وا ، رکی پونٹنگ ، ڈینس للی ، ایڈم گلکرسٹ ، ڈین جونز ، مارک ٹیلر اور گلین میک گراتھ شامل ہیں۔ جبکہ غیر آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں ، یہ اعزاز سچن تندولکر ، برائن لارا ، کلائیو لائیڈ اور سر گارفیلڈ سوبرز کو دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details