راجستھان کی جانب سے کپتان اجنکیہ رہانے اور جوس بٹلر نے اننگ کا آغاز کیا۔دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 78 رنوں کی شراکت داری کی۔رہانے جلدی آؤٹ ہو گئے۔انہوں نے 27 رنوں کی پاری کھیلی۔
جوس بٹلر نے محض 43 گیندوں میں شاندار 69 رن بنائے لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔سنجو سیمسن نے 30 اور سٹیو اسمتھ نے 20 رنوں کی پاری کھیلی۔
کرس گیل کی طوفانی پاری کی بدولت کنگزالیون پنجاب نے راجستھان رائلز کے سامنے جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کنگز الیون پنجاب کی طرف سے کرس گیل نے طوفانی پاری کھیلی۔انہوں نے محض 47 گیندوں میں 79 رن بنائے۔اپنی اننگ میں گیل نے آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔