اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مارش اور میکسویل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا: فنچ - دونوں نے نصف سنچری بنائی

آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مشل مارش اور گلین میکسویل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Marsh and Maxwell played best: Finch
مارش اور میکسویل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا: فنچ

By

Published : Sep 12, 2020, 8:15 PM IST

آسٹریلیائی ٹیم نے مارش کی 73 اور میکسویل کی 77 رنز کی نصف سنچری اننگز اور دونوں بلے بازوں کے مابین 126 رنز کی شراکت کی بدولت انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے مقابلہ جیتا۔

فنچ نے کہا ، "ون ڈے سیریز کی یہ اچھی شروعات ہے ۔ انگلینڈ کے گیندبازوں نے نئی گیند سے اچھی گیندبازی کی۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لیکن مارش اور میکسویل نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دونوں نے شاندار شراکت کی۔ میرے خیال سے اس پچ پر اگر ہم اچھی گیندبازی کریں گے تو ہمارے پاس موقع رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details