اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مارلن سیموئلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان - آئی پی ایل بھی کھیلے

ویسٹ انڈیز کے 39 سالہ اسٹار کرکٹر مارلن سیموئلز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ دسمبر 2018 میں سیموئلز کو آخری بار ویسٹ انڈیز کی جرسی میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ نے مارلن سیموئلز کی کرکٹ سے وداعی کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ بین اسٹوکس کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے سیموئلز حال ہی میں خبروں میں تھے۔

Marlon Samuels announces retirement from cricket
مارلن سیموئلز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

By

Published : Nov 4, 2020, 5:10 PM IST

ویسٹ انڈیز کرکٹ کا کہنا ہے کہ سیموئلز نے رواں سال جون میں کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سیموئیلز ویسٹ انڈیز کی طرف سے 2012 اور 2016 کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ ان دو ورلڈ کپ کے فائنل میں سیموئلز نے اپنی بہترین اننگز کی بدولت ٹیم کو جیت دلائی تھی۔

سیموئلز نے 71 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 32.64 کی اوسط سے 3917 رنز بنائے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں سیموئلز نے 7 سنچریاں بنائیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی اور وہ 24 نصف سنچری بھی اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔ سیموئلز نے ٹیسٹ کرکٹ میں 41 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔207 ون ڈے میچوں میں سیموئلز نے 5606 رنز بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں 10 نصف سنچری اور 30 ​​نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سیموئلز نے ون ڈے کرکٹ میں 89 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سیموئلز کا ریکارڈ بہترین رہا اور انہوں نے 67 میچوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنائے۔ سیموئلز نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔ سیموئلز کو انڈین پریمیر لیگ میں صرف 16 میچ ملے تھے جس میں انہوں نے صرف 161 رنز بنائے تھے اور وہ ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ سیموئلز نے آئی پی ایل میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details