اردو

urdu

By

Published : Nov 16, 2020, 2:52 PM IST

ETV Bharat / sports

'وراٹ کرکٹ ورلڈ کا مضبوط ترین کھلاڑی'

سابق آسٹریلیائی کپتان مارک ٹیلر نے کہا کہ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کرکٹ کی دنیا کے ایک بہت ہی مضبوط کھلاڑی ہیں۔

'وراٹ کرکٹ ورلڈ کا مضبوط ترین کھلاڑی'
'وراٹ کرکٹ ورلڈ کا مضبوط ترین کھلاڑی'

میلبورن: سابق آسٹریلیائی کپتان مارک ٹیلر نے کہا کہ بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کرکٹ کی دنیا کے ایک بہت ہی مضبوط کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی نمائش کے علاوہ خود کو ایک جارحانہ کھلاڑی کے طور پر قائم کیا ہے۔

سنڈے مارننگ ہیرالڈ نے ٹیلر کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں وراٹ عالمی کرکٹ کے ایک مضبوط کھلاڑی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک جارحانہ کرکٹر اور ایک عظیم لیڈر کے درمیان پتلی لکیر کو سمجھتے ہیں۔ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

وراٹ کوہلی 21 دسمبر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) سے پیٹرنٹی لئیو کی درخواست کی تھی جس کی انہیں منظوری مل گئی۔

ٹیلر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کام کو بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ انہیں اپنے کھیل پر بہت اعتماد ہے۔ میں نے ان میں ہمیشہ کھیل سے لگاؤ ​​دیکھا ہے۔ وراٹ کو اس کھیل کے کھلاڑیوں کا بہت احترام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی اور اس کے بعد بارڈر-گواسکر ٹرافی کے تحت چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details