اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمود اللہ کورونا پازیٹیو

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سرکردہ کھلاڑی محمداللہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو ہوم کوارنٹائن کر لیا ہے۔

By

Published : Nov 8, 2020, 7:40 PM IST

محمود اللہ کورونا پازیٹیو
محمود اللہ کورونا پازیٹیو

کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے آٹھ ماہ میں کرکٹ کو کافی نقصان ہوا ہے تاہم کرکٹ کی واپسی کا عمل کچھ عرصے سے شروع ہوگیا ہے لیکن اس دوران بنگلہ دیشی کھلاڑی کووڈ 19 کے نشانے پر آرہے ہیں۔

بنگلہ دیش ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کو جانچ میں کووڈ 19 مثبت پایا گیا ہے فی الحال انہوں نے خود کو ہوم کوارنٹائن کر لیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کرک بز ویب سائٹ سے تصدیق کی ہے کہ محمود اللہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) پلے آف میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں محمود اللہ اور تمیم اقبال کو پلے آف میں کھیلنا تھا جو 14 نومبر سے 17 نومبر تک شروع ہوگا۔ ملتان سلطانز نے معین علی کی جگہ محمود اللہ کو ٹیم میں شامل کیا تھا جبکہ تمیم کی جگہ لاہور قلندرز نے کرس لِن کو شامل کیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ فروری تا مارچ میں کھیلا گیا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے لیگ مرحلے کے بعد روک دیا گیا تھا۔ اب اس کے پلے آف میچ اور فائنل نومبر میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال کووڈ 19 کا پہلے ہی نشانہ بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ ماہ اپنے کھلاڑیوں کے لیے ایک تربیتی کیمپ طلب کیا تھا لیکن کچھ کھلاڑیوں کو کووڈ 19 مثبت پایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details