اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کرکٹ کے لیے رنویر سنگھ کی دیوانگی - kapil dev

کرکٹ اور بالی وڈ کا رشتہ برسوں پرانہ ہے، عام لوگوں کے ساتھ بالی وڈ کی معروف شخصیات بھی کرکٹ کی دیوانی ہیں، ایسی ہی دیوانگی گزشتہ روز دیکھنے کو ملی۔

کرکٹ کے لیے رنویر سنگھ کی دیوانگی

By

Published : Jun 3, 2019, 3:24 PM IST

دراصل بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ ایک پارٹی میں پہنچے جہاں بالی وڈ ہستیوں کے علاوہ متعدد کرکٹ کھلاڑی بھی موجود تھے۔

رنویر سنگھ نے سچن تیندولکر سے ملاقات کی اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ 'گاڈ آف کرکٹ' جبکہ اس کے ساتھ ہیش ٹیگ 83 بھی لکھا۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ سنہ 1983 میں عالمی کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر مبنی فلم میں کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اس پروگرام میں سچن کے علاوہ دنیائے کرکٹ کی دیگر شخصیات موجود تھیں جن میں سر ووین رچرڈس، شین ورن اور وسیم اکرم موجود تھے۔

ان تمام کھلاڑیوں نے ایک بیٹ پر دستخط کی اور اس کرکٹ بیٹ کی نیلامی شروع ہوئی جسے رنویر سنگھ نے 2000 پاؤنڈز یعنی ایک لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدا۔

رنویر کے چہرے پر بیٹ خریدنے کی خوشی تو تھی ہی ساتھ ہی ساتھ کرکٹرز سے ملنے کی خوشی بھی ان کے چہرے سے صاف جھلک رہی تھی اور انہوں نے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

اگر فلم 83 کی بات کریں تو اس فلم میں رنویر سنگھ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور ان کا لک گزشتہ دنوں سامنے آیا جس مین وہ ہو بہو کپل کے جیسے نظر آ رہے ہیں، یہ فلم سنہ 2020 میں نمائش کے لیے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details