اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لیام پلنکٹ کا امریکہ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے پر غور - انگلینڈ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے موسم گرما کے لیے اعلان کردہ ٹریننگ ٹیم سے نظر انداز کئے گئے تیز گیند باز لیام پلنکٹ اب امریکہ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔

لیام پلنکٹ
لیام پلنکٹ

By

Published : Jun 2, 2020, 8:43 PM IST

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز لیام پلنکٹ کی بیوی امریکی ہیں، پلنکٹ نے گزشتہ برس یک روزہ عالمی کپ فائنل مقابلے میں 3 وکٹیں لی تھیں لیکن اس سال انہیں مرکزی معاہدے میں جگہ نہیں ملی اور حال ہی میں ٹریننگ کے لیے 55 کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی انہیں نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ پلنکٹ کو اگر امریکہ کی جانب سے کھیلنا ہے تو انہیں تین سال تک امریکہ میں رہنا ہوگا، امریکہ کو گزشتہ برس یک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ ملا ہے۔

پلنکٹ نے بی بی سی ریڈیو 5 سے کہا کہ 'امریکہ میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بچے امریکی ہوں گے اور انہیں یہ بتانا عجیب رہے گا کہ وہ انگلینڈ اور امریکہ کی جانب سے کھیلے تھے۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز لیام پلنکٹ نے کہا کہ وہ امریکہ کے نوجوان کرکٹروں کے لیے مینٹر کا کام بھی کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details