اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'میں نے آئی پی ایل سے بہت کچھ سیکھا ' - جانی بیریسٹو

پاکستان کے خلاف تیسرے یک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے انگلینڈ ٹیم کے وکٹ کیپر جانی بیریسٹو نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھیل کر مجھے بہت فائدہ ہوا اور مجھے اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

'میں نے آئی پی ایل سے بہت کچھ سیکھا ہے'

By

Published : May 15, 2019, 4:41 PM IST

واضح رہے کہ بیریسٹو نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف ہونے والے تیسرے یک روزہ میچ میں 95 گیندوں پر 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 128 رنز بنائے تھے۔ یہ ان کی ساتویں یک روزہ سنچری تھی۔

جانی بیریسٹو نے آئی پی ایل میں سنرائیزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے 12 میچوں میں 445 رنز بنائے تھے۔

جانی بیریسٹو اور ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں شاندار بلے بازی کی تھی

میچ کے بعد جانی بیریسٹو نے کہا کہ مجھے آئی پی ایل میں کھیل کر بہت مزہ آیا اور میں نے آئی پی ایل میں ٹرینرز اور ساتھی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا، خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کے تجربہ سے مجھے فائدہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے تعلق سے حکمت عملی تیار کرنا مختلف سمتوں میں شاٹس کھیلنا میں نے وارنر سے ہی سیکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details