سابق کرکٹر اور ریاستی وزیر لکشی رتن شکلا کی اہلیہ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اب ان کے بڑے بیٹے بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
وہیں لکشمی رتن شکلا کی اپنی رپورٹ منفی آئی ہے۔
وزیر مملکت برائے کھیل اور ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے صدر لکشمی رتن شکلا اس وقت اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔
لکشمی رتن شکلا نے گزشتہ دنوں بتایا 'ان کی اہلیہ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔ اب ان کے بڑے بیٹے کی رپورٹ میں کورونا ہونے کے بعد وہ ایک بار پھر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔