اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بریتھویٹ کے بالنگ ایکشن کی شکایت - بھارت

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے پارٹ ٹائم اسپن گیند باز کریگ بریتھویٹ کے بالنگ ایکشن کی شکایت کی گئی ہے۔

کریگ بریتھویٹ

By

Published : Sep 8, 2019, 10:25 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:31 PM IST

حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین ختم ہونے والی سیریز میں کیریبیئن کھلاڑی کریگ بریتھویٹ نے گیندبازی کی تھی جس کے بعد ان کے گیند بازی ایکشن کو مشکوک پایا گیا تھا۔

میچ حکام نے بریتھویٹ کے مشکوک گیند بازی ایکشن کی شکایت کی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

کریگ بریتھویٹ نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نو اوورز گیند بازی کی تھی۔

واضح رہے کہ بریتھویٹ ویسٹ انڈیز ٹیم کے پارٹ ٹائم گیند باز ہیں اور یہ دوسری بار ہے جب ان کے بالنگ ایکشن کی شکایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل سنہ 2017 میں انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوران ان کے بالنگ ایکشن کی شکایت کی گئی تھی۔

بریتھویٹ کو 14 ستمبر سے پہلے بالنگ ٹیسٹ دینا ہوگا اور اگر اس ٹیسٹ میں ان کا بالنگ ایکشن صحیح ثابت ہوا تو ان پر کسی طرح کی روک نہیں لگائی جائے گی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details