اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوہلی، سمیع اور پنت کو ایشا الیون ٹیم میں جگہ ملی - بنگوبندھو(مجیب الرحمان )

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، تجربہ کار فاسٹ بالر محمد سمیع اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ایشیا الیون ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کوہلی ، سمیع اور پنت کو ایشاالیون ٹیم میں جگہ ملی
کوہلی ، سمیع اور پنت کو ایشاالیون ٹیم میں جگہ ملی

By

Published : Feb 25, 2020, 5:46 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:19 PM IST

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگو بندھو (مجیب الرحمان ) کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایشیا الیون اور ورلڈ کپ الیون کے درمیان تین ٹی۔20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

کوہلی ، سمیع اور پنت کو ایشاالیون ٹیم میں جگہ ملی

ایشیا الیون ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ جنوبی افریقہ کے تجربہ بلے باز فاف ڈیو پلیسس ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز آئندہ 18 مارچ سے 22 مارچ کے درمیان کھیلی جائے گی۔

کوہلی ، سمیع اور پنت کو ایشاالیون ٹیم میں جگہ ملی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو صرف ایک میچ کے لئے ایشیا الیون ٹیم میں شا مل کیا گیا ہے۔

بی سی بی نے کہاکہ تمام ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے بات چیت ہوچکی ہے۔ تمام انٹرنیشنل کرکٹر بنگلہ دیش آ نے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک وراٹ کوہلی کے ایشیا الیون ٹیم میں شامل ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ، فاسٹ بالر محمد سمیع اور وکٹ کیپربلے باز رشبھ پنت کو ایشیا الیون کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کوہلی ، سمیع اور پنت کو ایشاالیون ٹیم میں جگہ ملی

وراٹ کوہلی کے علاوہ کلدیپ یادو،شیکھردھون اور کے ایل راہل دیگربھارتی کرکٹروں کو ایشیا الیون ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ایشیا الیون ٹیم :

کے ایل راہل، شیکھردھون، وراٹ کوہلی،رشبھ پنت،کلدیپ یادو ،محمد سمیع،تھیساراپریرا(سری لنکا)،لستھ ملنگا(سری لنکا)،رشیدخان(افغانستان)مجیب الرحمان(بنگلہ دیش)مستفیض الرحمان(بنگلہ دیش)تمیم اقبال(بنگلہ دیش)،مشفق الرحیم(بنگلہ دیش)لیٹن داس(بنگلہ دیش)اورسندیپ لامچانے(نیپال)

ورلڈ الیون ٹیم:

الیکس ہیلس (انگلینڈ)،کرس گیل(ویسٹ انڈیز)،فاف ڈیوپلیسس(جنوبی افریقہ)،نیکولس پوران(ویسٹ انڈیز)،برنڈن ٹیلر(زمبابوے)،جانی بیرسٹو(انگلینڈ)،کیرون پولارڈ(ویسٹ انڈیز)،عادل رشید (انگلینڈ)،شیلڈن کوٹریل(ویسٹ انڈیز)،لنگی اینگڈی(جنوبی افریقہ)اینڈروٹائی(آسٹریلیا) اورمیشل میک کلاگھن(نیوزی لینڈ)

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:19 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details