اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شیفالی ورما کا خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتخاب - شیفالی ورما کے والدین

منزل انہی کو ملتی ہے جن کے سپنوں میں جان ہوتی ہے، پنکھ سے کچھ نہیں ہوتا حوصلوں سے اڑان ہوتی ہے، 15 برس کی بھارتی خاتون کرکٹر شیفالی ورما نے یہ بات سچ ثابت کر دکھائی ہے۔ آئندہ ماہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ میں شیفالی کا انتخاب ہوا ہے۔

شیفالی ورما کی فائل فوٹو
شیفالی ورما کی فائل فوٹو

By

Published : Jan 13, 2020, 10:54 AM IST

اس کے والدین ٹی 20 ورلڈ کپ میں منتخب ہونے پر بہت خوش ہیں، شیفالی کے والد سنجیو ورما نے بتایا کہ 'ایک وقت تھا جب میری جیب میں صرف 280 روپے تھے۔ اسی دوران ، بیٹی گھر کے حالات بھی نہیں سمجھ سکی تھی اور اپنے لئے نئے بیٹ اور دستانے کے بارے میں بات نہیں کر سکتی تھی اور پھٹے ہوئے پرانے دستانے اور بیٹ کے ساتھ خاموشی سے کھیلتی رہتی تھی۔'

شیفالی ورما کا خاتون ٹی 20 ورلڈ کپ میں انتخاب

انہوں نے بتایا کہ جب بھی شیفالی کہیں کھیلنے جاتی تھی ، تو وہ کٹ کے اندر دستانے پہنتی تھی۔ تاکہ کوئی دوسرا کھلاڑی پارٹنر نہ جان سکے۔ انہوں نے کہا کہ شفالی نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور آج ہمیں بیٹی کے انتخاب پر بہت فخر ہے۔

شیفالی کے والد نے امید ظاہر کی کہ شیفالی ورلڈ کپ میں بہتر پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کریں گے۔ دوسری جانب ، شفالی کی والدہ پروین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں بیٹی کے انتخاب پر مبارکبادیں بہت زیادہ ہیں۔

ہم آپ کو بتادیں کہ شیفالی ورما نے نہ صرف 15 برس کی عمر میں بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والی کم عمر کھلاڑی ہیں۔ شیفالی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 49 گیندوں پر 73 رنز بنائے تھے اور اب انہیں آسٹریلیا میں اگلے ماہ کھیلے جانے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details