اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نائٹ رائیڈرز فرنچائزی کا امریکی کرکٹ لیگ میں داخلہ - کیریبئن پریمئر لیگ

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی شریک مالکانہ نائٹ رائڈرس فرنچائزی امریکہ کی ایک اہم کرکٹ لیگ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ امریکہ کرکٹ انٹرپرائز(اے سی ای) نے اس کا اعلان کیا ہے۔

نائٹ رائیڈرز فرنچائزی کا امریکہ کرکٹ لیگ میں داخلہ
نائٹ رائیڈرز فرنچائزی کا امریکہ کرکٹ لیگ میں داخلہ

By

Published : Dec 1, 2020, 4:36 PM IST

نائٹ رائیڈرز فرنچائزی ٹیمیں آئی پی ایل اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کھیلتی ہیں۔ امریکہ کی یہ کرکٹ لیگ ملٹی ملین ڈالر ٹی 20 ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس میں سرمایہ کاری کرکے نائٹ رائیڈرز نے دنیا کے سب سے بڑے میڈیا مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔

اے سی ای کے شریک بانیوں میں سے ایک وجے سری نواسن کا ماننا ہے کہ اس سے امریکہ میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے کافی پُر جوش ہیں کہ نائٹ رائیڈرز اس اہم کرکٹ لیگ کا حصہ بن رہا ہے۔

وجے سرینواسن نے کہا کہ 'امریکہ میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے رائیڈرز آغاز سے ہی ہمارے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ ان کا سرمایہ کاری کرنا ہمارے منصوبوں پر مہر ثبت کرتا ہے۔

امریکہ میں کرکٹ کے مستقبل کے سلسلے میں یہ طویل مدتی سرمایہ کاری ہے، ایسا سمجھا جاتا ہے کہ نائٹ رائیڈرز فرنچائزی لاس اینجلس ٹیم کو خریدے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details