آئی پی ایل کی پسندیدہ فرنچائزی میں سے ایک کنگس الیون پنجاب کو اب پنجاب کنگس کہا جائے گا۔ فرنچائزی کے شریک مالک موہت برمن کے مطابق ٹیم کا نام تبدیل کرنے کے پیچھے کا مقصد فرنچائزی کو ایک نئی شکل اور تازہ احساس دلانا ہے۔
برمن نے بتایا کہ فرنچائزی کے دیگر مالک نیس واڈیا، پریتی زنٹا اور کرن پال اپنی ریبرانڈنگ حکمت عملی کے تحت بدھ کو فرنچائزی کے لئے لوگوں کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم ازکم ایک سال تک ٹیم کا نیانام یہی رہے گا۔