اردو

urdu

By

Published : May 18, 2019, 2:26 PM IST

ETV Bharat / sports

زخمی کھلاڑی کی عالمی کپ ٹیم میں واپسی

عالمی کپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل آل راؤنڈر کیدار جادھو کو فِٹ قرار دیا گیا ہے اور وہ 22 مئی کو ٹیم کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

آل راؤنڈر کیدار جادھو

آئی پی ایل کے دوران کیدار جادھو کو کندھے میں چوٹ لگی تھی اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

ڈاکٹر کی نگرانی میں جادھو چوٹ سے ابھر رہے ہیں اور ان کی فٹنیس رپورٹ میں بھی انہیں تندرست قرار دیا گیا ہے جس کے بعد جادھو کا عالمی کپ میں کھیلنا طئے مانا جا رہا ہے۔

حالاںکہ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ کیدار جادھو پریکٹس میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ہی لندن روانہ ہوں گے۔

بھارت کا 25 مئی کو نیوزی لینڈ سے اور 28 مئی کو بنگلہ دیش سے پریکٹس میچ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details