اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مسعود اور علی کی بدولت پاکستان کی سری لنکا پر گرفت مضبوط - کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن

شان مسعود (135) اور عابد علی (174) کی بہترین سنچریوں اور ان کے درمیان 278 رنز کی اوپننگ شراکت کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 395 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

بھارت کے سامنے ون ڈے سپریز پرقبضہ کرنے کاچیلنج
بھارت کے سامنے ون ڈے سپریز پرقبضہ کرنے کاچیلنج

By

Published : Dec 21, 2019, 8:44 PM IST

کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن عابدعلی اور شان مسعود کی ریکارڈ ساز شرکت داری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔ پاکستان کو 315 رنوں کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں کل 191 رن بنائے تھے جبکہ سری لنکا نے 271 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 80 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 57 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔شان مسعود نے 21 رنز اور عابد علی نے 32 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔

بھارت کے سامنے ون ڈے سپریز پرقبضہ کرنے کاچیلنج

مسعود نے 198 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 135 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ علی نے 281 گیندوں پر 174 رنز میں 21 چوکے اور ایک چھکا اڑایا۔دونوں نے 68.3 اوور میں 278 رنز کی اوپننگ شراکت کی۔

یہ پاکستان کی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے جس کی بدولت پاکستان کو 315 رنز کی مضبوط برتری حاصل ہو گئی ہے۔

مسعود نے اپنا بہترین اسکور اور دوسری ٹسٹ سنچری بنانے کے ساتھ 19 ٹسٹ میچوں میں ایک ہزار رنز بھی پورے کر لئے،وہ اب تک 19 ٹیسٹ میچوں میں 1084 رنز بنا چکے ہیں جس میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں،جبکہ 32 سالہ علی نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ علی نے اپنے ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری بنائی تھی۔انہوں نے گزشتہ میچ میں 109 رن بنائے تھے۔

بھارت کے سامنے ون ڈے سپریز پرقبضہ کرنے کاچیلنج

پاکستان کا پہلا وکٹ 278 اور دوسری وکٹ 355 کے اسکور پر گرا۔اسٹمپ پر کپتان اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز بنا کر کریز پر تھے۔میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 57 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 32 جب کہ شان مسعود 21 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے بڑے ذمہ دارانہ انداز میں اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور سب سے پہلے سری لنکا کی 80رنز کی برتری کو ختم کیا۔

بھارت کے سامنے ون ڈے سپریز پرقبضہ کرنے کاچیلنج

اسی دوران عابد علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکور کرلیں۔پاکستان کو پہلا نقصان تب ہوا جب278رنز کے مجموعی ا سکور پرشان مسعود135رنز بنا کر کمارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، عابد علی 174 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اظہر علی اور بابر اعظم نے اننگز کو آگے بڑھایا اور کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنا لئے۔اس طرح پاکستان کی سری لنکا کے خلاف برتری 315 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے بلے باز عابد نے اب مزید 2 منفرد اعزاز اپنے نام کرلیے ہیں، وہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سنچری کرکے اپنے ابتدائی 2 میچوں میں لگاتار دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے عابد علی سے قبل یہ اعزاز ہندستانی ٹیسٹ کرکٹر اور سابق کپتان اظہرالدین، سورو گنگولی، آسٹریلیا کے سابق بلے باز کے ڈی والٹرز، آسٹریلیا کے ہی ڈبلیو ایچ پونزفورڈ، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ایلون کالی چرن، آسٹریلوی بلے باز گریگ بیلویٹ، ہندستانی اوپنر روہت شرما اور کیوی کھلاڑی جمی نیشام بھی حاصل کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ہندستان کے سابق کپتان اظہرالدین دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی 3 ٹیسٹ میچوں میں لگاتار سنچریاں بنائی تھیں۔

اس کے علاوہ عابد علی نے اپنے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 321 رنز بناکر مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔اس سے قبل جاوید میانداد نے اپنے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 319 رنز بنائے تھے۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details