اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ولیمسن، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے باہر - New Zealand cricket team

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن چوٹ کے سبب بنگلہ دیش کے خلاف یک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

Kane Williamson
Kane Williamson

By

Published : Mar 9, 2021, 10:45 PM IST

کین ولیمسن ٹیسٹ چیمپیئن شپ سے قبل کسی بھی قسم کا خطرہ نہین مول لینا چاہتے اس لیے وہ بائیں کوہنی کی چوٹ سے ابھرنا اور رہیبلٹیشن کرنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے میڈیکل منیجر ڈیل شیکیل نے تصدیق کی کہ ولیمسن کئی دنوں سے چوٹ سے ابھرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن کوئی بہتری نہیں ہوئی کیونکہ انہیں آرام اور مناسب رہیبلٹیشن وقت کی ضرورت ہے۔

شیکیل نے کہا کہ ولیمسن اس گرمی مختلف طریقوں سے کوہنی کی چوٹ سے ابھرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن بدقسمتی سے اس میں کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔ یقیناً ان کے پاس تینوں فارمیٹ میں کھیلنے کی زیادہ صلاحیت ہے اور انہوں نے کھیلا بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا رہیبلٹیشن نہیں ہوپارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہماراخیال ہے کہ چوٹ سے مکمل طور سے فٹ ہونے کے لیے انہیں اب آرام اور رہیبلٹیشن کی ضرورت ہے۔ اس کی وقت کی حد الگ الگ ہوسکتی ہے۔ لیکن ہمیں امید ہے کہ ابتدائی دنوں میں آرام کے بعد وہ اگلے ہفتے رہیبلٹیشن شروع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details