نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 238 رنز بنا کر ٹیم کو میچ میں مضبوط پوزیشن پر پہنچایا۔
اس دوران ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کو پیچھے چھوڑ کر سب سے تیز سات ہزار رن بنانے کا قابل فخر کارنامہ انجام دیا۔
کیوی کپتان نے 83 ویں ٹیسٹ کی 144 ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ ٹیلر نے یہ 169 ویں اننگ میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔