نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم فی الحال سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان سے دو ٹیسٹ اور تین یک روزہ میچ کھیلے گی جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کیوی ٹیم نے سری لنکا بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف میچ کھیلا جو ڈرا ہوگیا۔
سری لنکا بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف میچ کو دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کے مداح اسٹیڈیم میں کیک لے کر پہنچے کیوں کہ اس دن ولیمسن کی سالگرہ تھی۔
کین نے ایک مرتبہ پھر سے اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کی اور مداحوں کے ساتھ کیک کاٹا۔