دنیا میں اس وقت کے بین الاقوامی کرکٹ میں وراٹ کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور کین ولیمسن کے ساتھ بہترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے روٹ نے کہا کہ جوس بٹلر انگلینڈ کے محدود اووروں کے سب سے مکمل بلے باز ہیں لیکن وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے مکمل کھلاڑی ہیں۔
دنیا کے سب سے مکمل کھلاڑی ہیں وراٹ: روٹ - بین الاقوامی کرکٹ
انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس وقت دنیا کے سب سے مکمل کھلاڑی ہیں۔
روٹ نے اینلسٹ ورچول کرکٹ کلب سے کہا کہ وراٹ سب سے مکمل کھلاڑی ہیں۔ محدود اووروں کی بلے بازوں میں ان کی کارکردگی غیرمعمولی ہے۔ وہ اس کھیل کے ہر شعبہ میں اچھے ہیں اور آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اسپن یا پیس کے معاملہ میں کمزور ہیں۔
وراٹ کوہلی نے اپنی بلے بازی سے ٹیم انڈیا کو کئی میچوں میں شاندار جیت سے ہمکنار کیا ہے۔ کسی بھی طرز کے کرکٹ میں ان کے بلے سے رن نکلتا ہے۔ وراٹ کوہلی نہ صرف ہندوستان کی پچوں پر بلکہ بیرون ممالک کی پچوں پر بھی اپنی صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہے۔