انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے - مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی فتح حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کالی آندھی کے خلاف کامیابی پر بہت خوش ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دینے کے لیے پر عزم ہے ۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔