انگلینڈ کے خلاف سیریز کو درمیان میں ہی چھوڑ دینے کے بعد خبریں گردش کر رہی تھیں کہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں اس لیے انہوں نے چھٹی لی ہے اور اب ان کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد بات صاف ہوگئی۔
بمراہ نے رچائی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی - جسپریت بمراہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے اسپورٹس اینکر سنجنا گنیشن سے شادی رچائی۔ شادی کی تصاویر خود بمراہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی۔
بمراہ کی شادی
بمراہ اور سنجنا کی شادی کی تقریب گوا میں منعقد ہوئی اور انہوں نے سات پھیرے لئے۔
واضح رہے کہ سنجنا گنیشن اسپورٹس اینکر ہیں اور انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم بھی حاصل کی ہے اس کے علاوہ وہ سال 2014 میں مس انڈیا کے فائنل تک بھی پہنچی تھیں۔