اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بمراہ ٹیسٹ ٹیم سے باہر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جسپريت بمراه پیٹھ میں کھنچاؤ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی گاندھی۔منڈیلا ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ امیش یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بمراہ ٹیسٹ ٹیم سے باہر

By

Published : Sep 25, 2019, 12:20 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:21 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے یارکر مین کے نام سے مشہور جسپریت بمراہ زخمی ہونے کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیَ
جسپریت بمراه کی چوٹ کا انکشاف ریڈیولوجیکل اسکریننگ کے دوران ہوا، انہیں اب بنگلور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ریہیبی لٹیشن سے گزرنا ہوگا۔

بشکریہ ٹویٹر

بی سی سی آئی کے چیف سلیکٹر ایم ایس كے پرساد کی صدارت والی آل انڈیا سینیئر سلیکشن کمیٹی نے بمراه کی چوٹ کی وجہ سے اب ٹیسٹ ٹیم میں امیش یادو کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امیش یادو نے اپنا آخری ٹیسٹ سنہ 2018 میں آسٹریلیا کے دورے پر کھیلا تھا۔

بمراه کا ٹیم سے باہر ہونا ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے جو فی الحال اچھے فارم میں کھیل رہے تھے اور ویسٹ انڈیز کے دورے پر دو ٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک سمیت 13 وکٹیں اپنے نام کی تھیں اور سب سے کامیاب گیندباز بنے تھے۔

طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر چل رہے امیش کے علاوہ ٹیم میں تیز گیند بازی کی ذمہ داری محمد سمیع اور ایشانت شرما کے کندھوں پر رہے گی۔

امیش یادو نے اب تک 41 ٹیسٹ میچوں میں 33.47 کے اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان سے جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی کی توقع رہے گی۔

بھارتی ٹیم میں بمراه، سمیع اور ایشانت کی تیز گیند بازی تکڑی کی کامیابی کے سبب امیش یادو کو گزشتہ کافی عرصے سے ٹیسٹ ٹیم سے باہر بیٹھنا پڑا تھا اور گزشتہ برس سے اب تک انہوں نے محض پانچ ٹیسٹ ہی کھیلے ہیں۔

اگرچہ اس دوران انہوں نے حیدرآباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز کے میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 133 رنز پر 10 وکٹ حاصل کی تھی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details