عالمی کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے غیر متوقع شکست کے بعد ٹیم انڈیا میں گروپ بندی کی رپورٹس سامنے آنے لگی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک کھلاڑی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹیم میں گروپ بندی ہو گئی ہے۔ ایک گروپ کپتان وراٹ کوہلی تو دوسرا نائب کپتان روہت شرما کی حمایت میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کوچ روی شاستری اور وراٹ کوہلی فیصلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا بھی ضروری نہیں سمجھتے۔ امباتی رائیڈو پر وجے شنکر کو ترجیح دینے کا فیصلہ بھی یکطرفہ تھا۔
وراٹ کوہلی کو کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے سربراہ ونود رائے کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ کپتان کی وجہ سے لوکیش راہل ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ پکی سمجھتے ہیں۔