انڈین پریمیئر لیگ میں آج سنرائیزرس حیدرآباد اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین مقابلہ ہوگا، یہ میچ نتیجے کے لحاظ سے بنگلور کے لیے اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ لیکن حیدرآباد کے لیے پلے آف میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہوگا۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی والی رائل چیلینجرز بنگلور پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے اور اسے میچ کے نتائج کی بالکل بھی فکر نہیں ہے لیکن وہ جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ سے وداع لینا چاہے گی اور ایسے میں حیدرآباد کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
حیدرآباد کو اپنے گزشتہ میچ میں ممبئی انڈیئنز سے ہاتھوں سپر اوور میں شکست برداشت کرنا پڑی تھی جس سے اس کی توقعات کو دھچکا لگا ہے۔
ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو کی غیر موجودگی میں حیدرآباد کافی کمزور ہوگئی ہے اور رن بنانے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے، حالاںکہ منیش پانڈے پچھلے چار میچ میں تین نصف سنچری بنائی ہے اس ٹیم کو ان سے کافی امیدیں وابستہ ہوں گی جبکہ محمد نبی نے بھی گزشتہ میچ میں ٹیم کو بحران سے نکالا تھا اور جیت کی دہلیز پر لا کھڑا کیا تھا۔