نئے نام اور نئے حوصلوں کے ساتھ رواں سیزن میں دہلی کیپٹلز نے حیرت انگیز کارکادگی کا مظاہرپ کرتے ہوئے پلے آف میں داخلہ حاصل کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ سنرائیزرس حیدرآباد سے ہوگا۔
سنہ 2013 کے بعد سے پوائنٹس ٹیبل میں مسلسل آخری مقام پر رہنے والی دہلی کی ٹیم نے اس مرتبہ لیگ مرحلے کے مقابلوں میں کمال کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 14 میچوں میں سے نو میچ جیت کر تیسرے مقام پر ہے۔
دوسری طرف حیدرآباد نے میچ ہارنے کے بعد بھی قسمت کے بل بوتے پر پلے آف میں داخلہ حاصل کیا ہے اس نے 14 میچوں میں 6 میچ جیتے ہیں جبکہ پنجاب اور کولکاتا بھی کے اتنے پوائنٹس تھے لیکن حیدرّباد کو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر داخلہ ملا ہے اور وہ اس موقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو کی موجودگی میں حیدرآباد کافی مضبوط تھی لیکن ان دونوں کے وطن لوٹ جانے کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی اور پلے آف میں پہنچنے کے لیے دوسری ٹیموں پر منحصر ہوگئی تھی۔
ٹیم کو منیش پانڈے، کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل سے امیدیں وابستہ ہوں گی جبکہ گیندبازی میں بھونیشور کمار، خلیل احمد اور راشد خان کے کندھوں پر ذمہ داری ہوگی۔